گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 منتخب ارکان نے حلف اٹھا کر اپنی پارلیمانی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، جن میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکام پاکستان پارٹی، مجلس وحدت مسلمین اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔
حلف برداری کے بعد اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ اجلاس کو چند گھنٹوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ بعض حلقوں کے انتخابی نتائج سے متعلق عدالتی کارروائی کے باعث ان نشستوں کا معاملہ ابھی زیرِ التوا ہے۔
