ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہیں، اسد قیصر

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں جمہوری نظام کے استحکام، آزاد الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع کی حامی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بات تو کی گئی، تاہم عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور کرنا آئینی تقاضا تھا، جبکہ وفاق کو مالی معاملات میں پارٹی قیادت کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور اہم قومی امور پر بات چیت کے لیے پی ٹی آئی تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام منتخب ارکان قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات کا اختیار پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مخصوص رہنماؤں کو سونپ رکھا ہے۔