ذات صلة

جمع

ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ، کم عمر مشتبہ نوجوان گرفتار

نیویارک کے معروف علاقے ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کے واقعے سے شہریوں اور سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا جب شہر میں نیویارک نِکس کی کامیابی کی تقریبات جاری تھیں اور سیکیورٹی کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ اس سے چند روز قبل بھی اسی علاقے میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک نوجوان زخمی ہوا تھا۔