وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا متوقع دورۂ سوئٹزرلینڈ فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وہ آج رات روانہ نہیں ہوں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران سے متعلق تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے، جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب جے ڈی وینس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے بیشتر ہتھیار امریکا سے جاتے ہیں اور ان کی مالی معاونت امریکی ٹیکس دہندگان کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صرف طاقت کے استعمال سے قومی سلامتی کے تمام مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔
