ذات صلة

جمع

طائف کا تاریخی ورثہ قصر الکعکی، حجازی طرزِ تعمیر کا نایاب شاہکار

طائف شہر کے وسط میں واقع قصر الکعکی اپنے شاندار ماضی اور منفرد حجازی طرزِ تعمیر کی وجہ سے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ محل قدیم دور کی یاد دلاتا ہے اور اس کی منقش دیواریں اور لکڑی سے بنی کھڑکیاں اس کے شاندار فنِ تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں۔

تاریخی ماہرین کے مطابق یہ عمارت ماضی میں بیت الکعکی کے نام سے جانی جاتی تھی اور اسے مقامی تعمیراتی انداز اور دستیاب مواد سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ محل خاندان الکعکی سے منسوب ہے جس نے اس میں طویل عرصہ سکونت اختیار کی۔

قصر الکعکی تین منزلوں پر مشتمل ہے جس میں درجنوں کمرے، باورچی خانے اور دیگر رہائشی سہولتیں موجود تھیں۔ محل کے ساتھ ایک وسیع باغ بھی تھا جہاں پھل دار درخت اور پھولوں کے پودے موجود تھے، جبکہ پانی کی فراہمی کے لیے ایک کنواں بھی بنایا گیا تھا۔

حکام اس تاریخی عمارت کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اسے آئندہ نسلوں اور تاریخ کے شوقین افراد کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔