ذات صلة

جمع

الباحہ کا پرنس حسام پارک، گلاس برج سیاحوں کی بڑی توجہ کا مرکز

الباحہ ریجن میں واقع پرنس حسام پارک اس موسم گرما میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا اہم مرکز بن گیا ہے۔ پارک کی خاص پہچان اس کا شاندار محلِ وقوع اور قدرتی مناظر ہیں، جہاں سے پہاڑوں، وادیوں اور بادلوں کے حسین نظارے دیکھے جا سکتے ہیں۔

پارک میں موجود 85 میٹر طویل اور زمین سے 40 میٹر بلند شیشے کا معلق پل (گلاس برج) ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے خاص کشش رکھتا ہے، جو زائرین کو شفاف سطح پر چلتے ہوئے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وسیع رقبے پر پھیلا یہ پارک تفریحی سرگرمیوں، فیملی ایونٹس اور ثقافتی پروگراموں کا مرکز بھی بن چکا ہے، جہاں واکنگ ٹریک، مصنوعی جھیل، سبزہ زار اور اوپن ایئر تھیٹر جیسی سہولیات بھی موجود ہیں۔