سعودی عرب کے معروف خطاط عبدالرحیم امین بخاری کو ایک غیر معمولی اعزاز حاصل ہوا ہے، جن کا نام غلافِ کعبہ (کسوہ) پر تحریر کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ان کی طویل خدمات اور بیت اللہ کے غلاف کی تیاری میں نمایاں کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔
عبدالرحیم بخاری کا تعلق خطاطی کے ایک ممتاز گھرانے سے تھا اور انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ کسوہ کی تیاری، قرآنی آیات کی سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی، اور مقدس غلاف کی تزئین و آرائش کے فن کے لیے وقف کیا۔
تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنی خدمات کے دوران انہوں نے متعدد غلافوں کی تیاری اور خانہ کعبہ کے دروازوں کی خطاطی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی فنی مہارت اور خدمات کے اعتراف میں پہلی بار ان کا نام غلافِ کعبہ پر درج کیا گیا، جو ایک نایاب اور تاریخی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
