ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

محسن عباس حیدر کا شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم دعویٰ، منشیات کے استعمال پر تشویش

اداکار، گلوکار اور رائٹر محسن عباس حیدر نے ایک حالیہ پروگرام میں شوبز انڈسٹری کے کچھ افراد کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فنکار اور ہدایت کار نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر آتے ہیں، جس پر پابندی ہونی چاہیے۔

ان کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس مسئلے پر بات کی تھی، جس کے بعد ایک پروڈکشن ہاؤس نے ان سے رابطہ کر کے معاملے کی وضاحت طلب کی اور تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔

محسن عباس حیدر نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر ایک ساتھی اداکار کی توجہ کام پر نہیں تھی، جس سے پروڈکشن ماحول متاثر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پروڈکشن ٹیم نے اسے سنجیدگی سے لیا۔