ذات صلة

جمع

محرم میں سیکیورٹی سخت: پنجاب میں مختلف سرگرمیوں پر پابندیاں

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے 17 سے 26 جون تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

حکومتی ہدایات کے مطابق صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی۔ اس دوران اسلحہ، آتش گیر اشیا اور فرقہ واریت یا نفرت انگیزی کو فروغ دینے والی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔

جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر مشکوک اشیا جمع کرنے، مورچے بنانے یا تماشائیوں کے کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں، 9 اور 10 محرم کو بزرگ افراد، خواتین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے سوا ڈبل سواری بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔