گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں دیامر کے تین حلقوں کے سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ چلاس سے محمد دلپذیر، جی بی اے 17 سے محمد نسیم اور تانگیر سے کفایت الرحمٰن کامیاب قرار پائے ہیں۔
دوسری جانب چار کامیاب آزاد امیدواروں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد اسمبلی میں سیاسی صف بندی مزید واضح ہو گئی ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ دو حلقوں کے نتائج کا ابھی انتظار ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبے میں حکومت سازی کے حوالے سے امید کا اظہار بھی کیا ہے۔
