بنوں کے علاقے ڈومیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں ایک باپ، اس کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشیں ملنے کے بعد انہیں ضروری کارروائی کے لیے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
