وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان منصورہ میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی مفاہمتی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں اور ان کا مثبت اثر پورے خطے پر پڑ سکتا ہے۔ اس موقع پر ملکی معیشت کی بہتری، عوامی ریلیف اور دیگر قومی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے صومالیہ میں موجود پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
