ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

کاجول کا عامر خان پر دلچسپ تبصرہ، شادی سے متعلق گفتگو نے محفل لوٹ لی

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم لگان کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں عامر خان کے بارے میں مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نہ صرف فلموں کے انتخاب میں بہترین ذوق رکھتے ہیں بلکہ ان کا خواتین کے انتخاب کا معیار بھی کافی دلچسپ ہے۔

تقریب کے دوران کاجول نے ہنستے ہوئے کہا کہ عامر خان نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ اچھے پراجیکٹس کیے ہیں، جن کا آغاز فلم لگان سے ہوا تھا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

اس موقع پر اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ عامر خان کے بارے میں بات کرنا شروع کریں تو پوری شام گزر جائے گی، کیونکہ وہ انہیں طویل عرصے سے جانتی ہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد گوری سپراٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔