اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنی جانب سے آئی وی ڈرپس لگوانے سے متعلق گردش کرنے والے سوالات کا جواب دے دیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اور فیصل قریشی کو ایک کلینک میں آئی وی ڈرپس لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں ثناء فیصل نے بتایا کہ وہ یہ طریقہ اپنی روزمرہ توانائی اور معمولات کو بہتر رکھنے کے لیے اختیار کرتی ہیں۔
ان کے مطابق آئی وی ڈرپس جسم کو ضروری وٹامنز اور غذائی اجزاء فراہم کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں، جو ان کی روزمرہ زندگی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
