ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

میسوری میں طیارہ حادثہ، اسکائی ڈائیونگ ٹیم کے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکی ریاست میسوری میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ مقامی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد زمین بوس ہو گیا۔ حادثے کے وقت جہاز میں ایک پائلٹ اور اسکائی ڈائیونگ سرگرمی سے وابستہ 11 افراد موجود تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔