کوئٹہ میں تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال چھٹے روز بھی برقرار ہے۔ احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگر غیر ہنگامی طبی سہولیات معطل ہیں، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
