ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کا شیڈول طے ہو گیا ہے، جو کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ وفد میں پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ بجٹ، بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی تجاویز اور سندھ کی گورنرشپ سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
