ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ریاض میٹرو کے بڑے مغربی اسٹیشن کا باقاعدہ آغاز

ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کی ترقی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں میٹرو نیٹ ورک کا سب سے بڑا مغربی اسٹیشن آج سے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اسٹیشن ریاض میٹرو کے مرکزی اور اہم ترین چار اسٹیشنوں میں سے ایک ہے اور اسے جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں وسیع تجارتی علاقے، پارکنگ کی سہولت، عبادت کے لیے مسجد اور مسافروں کے آرام کے لیے مخصوص مقامات شامل ہیں۔

اس اسٹیشن کے ذریعے بڑی تعداد میں مسافروں کو تیز اور منظم سفری سہولت فراہم کی جا سکے گی، جبکہ یہ منصوبہ شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔