ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سیف علی خان کا انکشاف: پرانی فلم ہالی ووڈ سے متاثر تھی

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی مشہور فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ دراصل ہالی ووڈ فلم ’دی ہارڈ وے‘ سے متاثر تھی اور اس کے باضابطہ حقوق بھی حاصل نہیں کیے گئے تھے۔

اداکار کے مطابق اس دور میں فلم سازی کے انداز مختلف تھے اور کئی کہانیاں براہِ راست غیر ملکی فلموں سے متاثر ہو کر بنائی جاتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مزاحیہ فلم تھی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا۔

سیف علی خان نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے اپنے کرداروں پر زیادہ اعتماد حاصل کیا اور بعد میں مختلف سنجیدہ اور اہم کردار بھی ادا کیے۔