جدہ کے ریڈ سی میوزیم میں ’’ڈوبا ہوا خزانہ: بحیرۂ احمر کا سمندری ورثہ‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش جاری ہے، جس میں قدیم اسلامی سکوں کا نایاب ذخیرہ عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہ سکے الشعیبہ کے قریب ایک قدیم ڈوبے ہوئے بحری جہاز سے دریافت ہوئے تھے، جو ماضی میں مکہ مکرمہ کی جانب آنے والے عازمینِ حج کی اہم بندرگاہ تھی۔
ماہرین کے مطابق یہ سکے 13ویں اور 14ویں صدی کے درمیان کے ہیں اور اس دور کی تجارتی سرگرمیوں اور بحری راستوں کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔
نمائش میں آنے والے افراد کو ان تاریخی نوادرات کے ذریعے خطے کی سمندری اور تجارتی تاریخ کو قریب سے سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔
