بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ متاثرہ افراد کا تعلق مقامی آبادی سے بتایا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
