کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ٹریلر اور اس کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
