متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لیے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان ممالک میں موجود اماراتی شہریوں کو فوری طور پر واپس آنے کی ہدایت دی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
حکام نے کہا ہے کہ ان ممالک میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد وہاں سے نکل جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
یہ اقدام احتیاطی بنیادوں پر اٹھایا گیا ہے تاکہ بیرون ملک موجود شہری کسی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔
امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لیے شہریوں کے سفر پر پابندی لگا دی
