ذات صلة

جمع

ہوبارا بسٹرڈ بریڈنگ سینٹر میں 25 ہزار پرندوں کی افزائش کا ہدف

سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر...

عسیر میں سعودی کافی فیسٹیول کا آغاز، کاشتکاروں کی بڑی شرکت

سعودی عرب کے علاقے عسیر ریجن کے رجال المع...

کبریٰ خان کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل، اردو تلفظ پر دلچسپ ردِعمل

اداکارہ کبریٰ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا...

سابق کرکٹر کے بیٹے پر حملہ، تشدد کے بعد ملزمان فرار

سرگودھا میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے...

امریکی پابندیوں اور جنگی کشیدگی نے بھارت کا چابہار منصوبہ خطرے میں ڈال دیا

ایران میں واقع چابہار بندرگاہ پر بھارت کی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا لگا ہے، کیونکہ امریکی پابندیوں سے متعلق رعایت 26 اپریل 2026 کو ختم ہو چکی ہے اور اس کی بحالی کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ بندرگاہ بھارت کے لیے تجارتی اور تزویراتی لحاظ سے نہایت اہم تھی، جس کے ذریعے وہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی حاصل کرتا تھا، تاہم موجودہ حالات نے اس منصوبے کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔

امریکا کی سخت پالیسیوں اور ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے، جبکہ سمندری راستوں پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اب اس منصوبے کو عارضی طور پر روکنے یا مکمل طور پر الگ ہونے جیسے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت بندرگاہ کا انتظام کسی ایرانی ادارے کے حوالے کرنے پر غور کر سکتا ہے تاکہ مستقبل میں واپسی کی گنجائش برقرار رکھی جا سکے۔