ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکا کا ایران پر ممکنہ حملہ، ٹرمپ کو آج اہم بریفنگ دی جائے گی

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو آج ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق اہم بریفنگ دی جائے گی۔ یہ بریفنگ امریکی مرکزی کمان کے سربراہ کی جانب سے دی جائے گی، جس میں مختلف عسکری منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں میں ایران کے اہم اہداف پر محدود مگر مؤثر حملے، آبنائے ہرمز کے بعض حصوں پر کنٹرول، اور حساس جوہری مواد تک رسائی کے لیے خصوصی کارروائیاں شامل ہو سکتی ہیں۔
امریکا کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کو جوہری مذاکرات میں لچک دکھانے پر مجبور کرنا ہے، جبکہ ایران اپنے پروگرام کو پُرامن قرار دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین، خصوصاً جنیوا معاہدات، کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔