سعودی لیبر لا کے آرٹیکل 81 کے تحت ملازمین کو یہ حق حاصل ہے کہ بعض مخصوص حالات میں وہ بغیر نوٹس پیریڈ کے نوکری چھوڑ سکتے ہیں اور اپنے قانونی حقوق و مراعات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
قانون کے مطابق اگر کمپنی معاہدے کی بنیادی شرائط پوری نہ کرے، تنخواہ یا سہولیات میں تاخیر ہو، ملازم کی صحت یا سیفٹی کو خطرہ ہو، ہراسمنٹ یا بدسلوکی کا سامنا ہو، یا ملازمت کے آغاز میں دھوکہ دیا گیا ہو تو ملازم قانونی طور پر ملازمت ختم کر سکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ایسے حالات میں ملازم کو End of Service Benefits بھی حاصل ہوتے ہیں، تاہم اپنے حق کو ثابت کرنے کے لیے مضبوط شواہد ضروری ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی اقدام سے قبل متعلقہ لیبر اتھارٹی یا قانونی ماہر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔
سعودی لیبر لا آرٹیکل 81: ملازمین کے حقوق اور نوکری چھوڑنے کا قانونی حق
