ریاض ریجن کے مشرق میں واقع الغاط نیشنل پارک مملکت کے بڑے قدرتی پارکوں میں شمار ہوتا ہے جو 34 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ خوبصورت وادی “وادی الباطن” میں واقع ہے جہاں بہتی ندی، قدرتی چشمے اور سرسبز مناظر سیاحوں اور خاندانوں کے لیے دلکش مقام فراہم کرتے ہیں۔
پارک میں پودوں کی 130 سے زائد اقسام موجود ہیں جبکہ گزشتہ 15 برسوں میں 2 لاکھ سے زیادہ درخت لگائے گئے ہیں۔ یہاں جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہے جن میں ہرن، رینگنے والے جانور اور مختلف پرندے شامل ہیں۔ پارک کو ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم مقام قرار دیا جاتا ہے اور یہ ہفتے بھر سیاحوں کے لیے کھلا رہتا ہے۔
