وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے اب تک 71 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جن میں سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں سامنے آئی ہیں۔ ملک میں 16 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 4 ہزار کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ سندھ میں بھی ہزاروں مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 1100 سے زائد کیسز لیبارٹری سے کنفرم ہو چکے ہیں۔
