لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ بڑھتا ہوا شارٹ فال بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی کمی ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ صرف لیسکو میں یہ کمی 1 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی، پانی اور تیل کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، جبکہ شیڈول جاری نہ کرنے کی وجہ سے غیر اعلانیہ بندش بڑھ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں 2 گھنٹے کے بجائے 6، 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور یہ صورتحال مزید چند روز برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں بجلی کا بحران شدت اختیار، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ
