ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

ایران کی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق، فیفا صدر

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے...

بیجنگ میں 89 سالہ خاتون کی حیران کن ہمت، 27 منزلہ عمارت سے نیچے اترنے کی کوشش

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک 89 سالہ خاتون نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلیٹ میں بند ہونے کے بعد 27 منزلہ عمارت کی بیرونی دیوار سے نیچے اترنے کی کوشش کی۔

واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سیکیورٹی گارڈ نے باہر سے مدد کی آواز سنی اور اوپر دیکھا تو خاتون ایئر کنڈیشنر کے سہارے کھڑی تھیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری پہنچ گئی، تاہم خاتون آہستہ آہستہ نیچے اترتی رہیں اور تھکن کے باعث ایک منزل پر رک گئیں۔

بعد ازاں فائر فائٹرز نے اندر سے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حفاظتی رسی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون اکیلی رہتی تھیں اور غلطی سے کمرے میں بند ہو گئیں جبکہ موبائل فون باہر رہ گیا تھا، جس کے باعث انہوں نے یہ خطرناک قدم اٹھایا۔ خوش قسمتی سے انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا، البتہ وہ شدید خوف اور تھکن کا شکار ہو گئیں۔