ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

تنقید پر حارث رؤف کا ردعمل: “ایک میچ سے فیصلہ نہ کریں”

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آخری اوور میں میچ نہ بچا سکنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خراب میچ سے کسی کھلاڑی کی صلاحیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پچز اور کنڈیشنز میں ہائی اسکورنگ میچز عام ہیں، جس کی وجہ سے بولرز کو رنز دینا پڑتے ہیں، تاہم اگر ٹیم کو پار اسکور سے کم پر روکا جائے تو یہ اچھی بولنگ سمجھی جاتی ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شائقین کو ان سے بڑی توقعات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ڈیتھ بولنگ بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں اور ٹیم کی جانب سے اعتماد ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔