ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

’لمحوں کی بازگشت‘: سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان ثقافتی مکالمے کی نمائش

سعودی عرب میں اٹلی کے سفیر کارلو بل ڈوکی نے ’ایکوز آف مومنٹ (لمحوں کی بازگشت)‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح کیا، جو درعیہ بینالے کے فریم ورک کے تحت منعقد ہوئی۔ یہ ایونٹ مملکت کے سب سے بڑے معاصر فن کے پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے اور 12 فروری تک جاری رہے گا۔

نمائش کا مقصد سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان ثقافتی مکالمے کو تخلیقی شکل دینا ہے، جہاں حرکت کو نہ صرف جسمانی بلکہ علامتی، تاریخی اور ثقافتی تبدیلی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس میں سفر، خیالات کے تبادلے اور ثقافتی اثرات کے ذریعے فن کے عالمی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نمائش میں معاصر اطالوی فنکار میمو پلاڈینو اور ڈیوڈ ریوالٹا کے فن پارے شامل ہیں، جن میں ڈیوڈ کا یادگار مجسمہ بھی نمائش کا مرکز ہے، جو حرکت اور موجودگی کے احساس کو نمایاں کرتا ہے۔

یہ ایونٹ ’بلیک انجینیئرنگ‘ اور اطالوی کمپنی ’پارٹیکل‘ کے تعاون سے ممکن ہوا، جنہوں نے تخلیقی اور ڈیجیٹل تجربات کو بروئے کار لا کر نمائش کو جدید اور طویل المعیاد اثر رکھنے والا بنایا۔