ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

’البشت الحساوی‘ فیسٹیول: ملکی اور غیرملکی شائقین کا ثقافتی میلہ

سعودی ہیریٹج اتھارٹی کے زیر انتظام الھفوف کے تاریخی قصر ابراہیم میں ’البشت الحساوی‘ فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول میں ملک بھر اور خلیجی و عرب ممالک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ فیسٹیول یونیسکو میں ثقافتی ورثے کے طور پر درج قدیم روایتی ’بشت‘ کی تیاری اور اس کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔ قصر ابراہیم میں لگائے گئے سٹالز پر بشت کی تیاری کے مراحل، زری کے کام اور قدیم و جدید آلات کے استعمال کی تفصیلات پیش کی گئیں، تاکہ وزیٹرز الاحسا ریجن کی ثقافت اور صدیوں پر محیط ہنر سے روشناس ہو سکیں۔