ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

قرضی تنازع: بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو تہاڑ جیل منتقل

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو کو مالی تنازع کے کیس میں تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔ یہ کیس 2010ء سے جاری ہے، جب اداکار نے اپنی فلم “اتا پتہ لاپتہ” کے لیے دہلی کی کمپنی مرلی پروجیکٹس سے قرض حاصل کیا تھا، لیکن فلم کی ناکامی کے بعد قرض کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی۔

اپریل 2018ء میں عدالت نے راجپال اور ان کی اہلیہ رادھا کو چیک باؤنس سے متعلق سزا سنائی تھی، تاہم قانونی کارروائی اور اپیلوں کے باعث کیس ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک زیرِ سماعت رہا۔

حالیہ پیش رفت میں اداکار نے خود کو حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں بقایا رقم کی عدم ادائیگی کے باعث جیل بھیج دیا گیا۔ واجب الادا رقم سود اور جرمانے سمیت تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں قید کی سزا ممکن ہے۔