ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

لاہور مذاکرات کے بعد کرکٹ بحران حل ہونے کے قریب، اہم پیش رفت متوقع

لاہور میں آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات اختتام کو پہنچ گئے ہیں، جن کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بات چیت میں آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات پر مثبت رویہ اپنایا اور معاملات کے حل کے لیے ایک مشترکہ فارمولا تیار کر لیا گیا۔ اس عمل میں پی سی بی نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

مذاکرات کے بعد آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور بی سی بی صدر امین الاسلام حتمی مشاورت کے لیے واپس روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ آج دوبارہ رابطے کے ذریعے فیصلوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر ٹیم کی شرکت سے متعلق اعتراضات کے بعد پیدا ہونے والا تنازع اب حل کے قریب دکھائی دیتا ہے۔