ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

راجستھان میں ہنی مون پر قتل کا انکشاف، دلہن کی پرانی محبت سازش کی وجہ بنی

بھارتی ریاست راجستھان میں سامنے آنے والے ہنی مون قتل کیس میں چونکا دینے والی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ دلہن انجلـی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے پرانے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ انجلـی کا تعلق 2018 سے سنجے نامی شخص سے تھا، جو شادی کے بعد بھی برقرار رہا۔ رخصتی کے چند دن بعد انجلـی نے مبینہ طور پر ہنی مون کے دوران شوہر اشیش کمار کو جنگل کی سیر کے بہانے لے جا کر قتل کروایا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر پر چوٹ اور گلا دبائے جانے سے موت کی تصدیق کے بعد پولیس نے دلہن، اس کے مبینہ ساتھی اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انجلـی کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان تفتیش کی تحویل میں ہیں۔