جنوبی کوریا کے علاقے گیپیونگ کاؤنٹی میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فوجی حکام کے مطابق اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
