ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بیٹی کی سالگرہ پر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے درمیان سوشل میڈیا تنازع

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں”۔

اس پوسٹ کے جواب میں ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے تلخ الفاظ میں ردعمل دیا۔ انہوں نے بیٹی کو اپنی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی اور لکھا کہ عنایہ ایسے بچپن کی مستحق ہے جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرا ہو۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر محبت کے پیغامات دینے کے باوجود حقیقی زندگی میں بچوں اور ماں کے لیے تحفظ اور مالی مدد فراہم کرنا ضروری ہے، اور ماں ہمیشہ اپنی بیٹی کی حفاظت کرے گی۔

اس معاملے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد ثانیہ اشفاق کے حق میں سامنے آئی اور بیٹی عنایہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی، جبکہ ثانیہ کی ہمت کی بھی تعریف کی گئی۔