ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

ایران کی جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے: سعودی سابق انٹیلی جنس چیف

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکا کے سات دورے کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کے لیے قائل کیا۔

انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ جنگ نیتن یاہو کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ بلا روک ٹوک اپنی مرضی کے اقدامات کر سکیں۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں پر امریکی صدر حیران ہوئے، جبکہ سابق سربراہان امریکا بارہا ٹرمپ کو ایران پر حملے سے روکنے کی سفارش کرتے رہے۔

ان کے مطابق ایران ممکنہ طور پر امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا اور اس کے منفی اثرات سے امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کی بات اس وقت فراموش کر دی جائے۔