ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

نکاح کے دن گھر سے بھاگ گئی تھیں: کنول فاروق کا حیران کن انکشاف

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی ریئلٹی شو کی شرکاء کنول فاروق نے ایک پروگرام میں اپنی نجی زندگی سے متعلق حیران کن واقعہ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا نکاح طے تھا، لیکن آخری لمحے میں وہ گھر سے چلی گئیں۔ کنول فاروق کے مطابق والدین اور اہلِ خانہ نے نکاح کی تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، مگر پہلے ہی انہیں خدشہ تھا کہ شاید وہ آخری لمحے میں فیصلہ بدل دیں۔

کنول فاروق نے کہا کہ اسی وجہ سے خاندان نے تقریب میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا، کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ وہ شادی کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں بلکہ اکیلی ہی گھر سے چلی گئیں، کیونکہ اس وقت وہ شادی کے لیے تیار نہیں تھیں۔

ان کے انکشاف پر پروگرام کے میزبان اور دیگر افراد بھی حیران رہ گئے، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔