ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رجیم چینج کی کوشش پر سخت ردعمل، ایرانی فوجی عہدیدار کی تنبیہ

ایک اعلیٰ ایرانی فوجی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل یا امریکا نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کی تو اس کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیرونی مداخلت کو ایران اپنی خودمختاری پر حملہ تصور کرے گا اور اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

انہوں نے اسرائیل کے دیمونا جوہری ری ایکٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ان کے مطابق اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی یا رجیم چینج کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں، اور ایران اپنے قومی مفادات اور سیاسی نظام کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔