ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران–امریکا بات چیت میں اختلافات برقرار، مذاکراتی دائرہ کار پر تنازع

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن نے مذاکرات کے مقام اور طریقۂ کار میں تبدیلی سے متعلق تہران کی تجویز قبول نہیں کی۔ دوسری جانب ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر امریکا جوہری معاملے کے علاوہ دیگر موضوعات شامل کرنے پر زور دیتا رہا تو عمان میں مجوزہ مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ایران صرف جوہری تنازع تک بات محدود رکھنا چاہتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مؤقف اپنایا ہے کہ بات چیت کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل پروگرام جیسے معاملات بھی زیر بحث آنا چاہییں۔ ان کے مطابق اگر ایران جمعے کو ملاقات چاہتا ہے تو امریکی نمائندہ وٹکوف تیار ہیں۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات 6 فروری کو مسقط، عمان میں متوقع ہیں۔