ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

لندن: باکسنگ چیمپئن ٹیڈی بالڈوک کا مجسمہ پارک سے چوری

ایسٹ لندن کے لینگڈن پارک سے برطانوی باکسنگ چیمپئن ٹیڈی بالڈوک کا کانسی کا مجسمہ چوری ہو گیا، جس کی مالیت تقریباً 1 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔ چوروں نے مجسمے کو ٹخنوں سے کاٹ کر علیحدہ کیا، جبکہ صرف باکسر کے جوتے موقع پر چھوڑ دیے گئے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ پارک کی نگرانی کرنے والی ٹاور ہیملٹس کونسل نے بھی مجسمے کی تلاش میں مدد کا اعلان کیا۔

بالڈوک کے پوتے مارٹن نے سوشل میڈیا پر اپیل کی کہ عوام مجسمے کی بازیابی میں مدد کریں، ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا کہ یہ مجسمہ اسکریپ دھات کے طور پر پگھلا دیا گیا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ٹیڈی بالڈوک 1927 میں 19 سال کی عمر میں بینٹم ویٹ کیٹیگری میں عالمی چیمپئن بنے تھے۔