ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

نئے سال پر مری میں سیکیورٹی اقدامات، دفعہ 144 نافذ

نئے سال کی آمد کے پیش نظر مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ آئندہ دو روز مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ بیچلر سیاح شہر کے دیگر مقامات پر جا سکیں گے۔ پولیس کے مطابق یہ فیصلہ سیاح خاندانوں کو محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب متوقع برف باری کے باعث محکمہ ہائی وے پنجاب کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے سڑکوں کو کھلا رکھنے، برف ہٹانے کی مشینری فعال رکھنے اور نمک کے بروقت استعمال کی ہدایت دی ہے۔ مری اور گلیات میں سہولت مراکز اور سالٹ کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ آمد و رفت ہر حال میں برقرار رہے۔