ذات صلة

جمع

مکہ میوزیم میں صدیوں پرانے نایاب قرآنی نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

سارہ چوہدری نے شادی ٹوٹنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق پاکستانی اداکارہ سارہ چوہدری نے شادی کے بعد...

مومنہ اقبال ہراسانی کیس: پنجاب اسمبلی کے رکن کے خلاف مقدمہ درج

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں اور...

ہمایوں سعید کی ‘میرے پاس تم ہو’ کے بعد عاجزانہ اور شائستہ رویہ، ریشم نے بیان کر دیا

اداکارہ ریشم نے حال ہی میں بتایا کہ سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید کا رویہ بہت عاجز اور شائستہ تھا۔

ریشم کے مطابق، جب ہمایوں سعید لاہور آئے تو وہ متعدد لوگوں کے گھروں میں مدعو تھے، لیکن ریشم نے انہیں اپنے گھر آنے کی درخواست کی تاکہ ان کی بھانجی، جو ہمایوں کی بڑی مداح ہے، ان سے مل سکے۔ ہمایوں سعید نے بھانجی کو گلے لگایا اور محبت سے ملاقات کی، جس پر بھانجی بہت خوش ہوئی۔

ریشم نے بتایا کہ کامیابی کے باوجود ہمایوں سعید نروس اور حیران تھے اور انہیں یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا کہ ڈرامہ اتنا بڑا ہٹ ہوا ہے۔ انٹرویو دینے کے سوال پر بھی وہ عاجزی سے جواب دیتے رہے اور ریشم نے کہا کہ وہ واقعی ایک حقیقی اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہیں، جن کی فلم لَو گرو نے باکس آفس پر 85 کروڑ روپے کمائے، اور ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کی۔ میرے پاس تم ہو کے ذریعے انہوں نے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔