آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔
الیکشن حکام کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 کے حلقوں میں مجموعی طور پر 34 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان نشستوں کے لیے بالترتیب 10، 27 اور 155 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تینوں حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بھی مختلف ہے، جبکہ امیدواروں میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، آئی پی پی اور مسلم کانفرنس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
