پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کے علاقے کو گٹروں کے ڈھکن فراہم نہیں کیے گئے۔ کورنگی میں عوام کے احتجاج کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ڈھکن دینے کا ثبوت سامنے آ جائے تو وہ سیاست چھوڑنے کو تیار ہیں۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی میں کھلے مین ہول شہریوں کے لیے جان لیوا بن چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مہران ٹاؤن میں 8 سالہ بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا، جس کی لاش اس کے چچا نے نکالی۔
کورنگی واقعہ: ٹاؤن چیئرمین کا گٹر ڈھکن نہ ملنے کا دوٹوک مؤقف
