کراچی کے علاقے کورنگی میں کھلے گٹر میں گر کر جان کی بازی ہارنے والے کمسن بچے کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی۔ دلبر اپنے والدین کا واحد بیٹا تھا جو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، لاش اس کے چچا نے نکالی۔
واقعے کے بعد والدین شدید صدمے میں ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو پہلے ہی گٹر ڈھکن فراہم کیے گئے تھے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
