لبنان سے متعلق فریم ورک معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک نئی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے مبینہ زیرِ زمین عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے سے قبل امریکا کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں دونوں فریقوں کے درمیان امریکی ثالثی میں پیش رفت سامنے آئی تھی۔
