پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں نمایاں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کی فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ، ویمنز کرکٹ، اسٹیڈیم اپ گریڈیشن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔
